اس کٹ کے ذریعہ بیس لاکھ لوگوں کی جانچ ہوسکتی ہے اور صرف تین گھنٹوں میں اس کی رپورٹ آجائے گی.
جب کہ پہلے یہ رپورٹ آنے میں چوبیس گھنٹوں کا وقت لگتا تھا اور کٹ کی قیمت دو ہزار روپے ہوتی تھی۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے اس کٹ کو منظوری دے دی ہے۔
آر ٹی پی سی آر پر مبنی اس کٹ کی پیداوار کروسیور کمپنی کرےگی۔
ڈاکٹر نشنک نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس کٹ کو لانچ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی آئی ٹی دہلی نے کورونا بحران کے مشکل وقت میں بہت کم دنوں میں اس کٹ کو بناکر لانچ کرکے تاریخی کام کیا ہے اور اس سے دنیا میں بھارت کا سر فخر سے اونچا ہوگیا ہے۔