اردو

urdu

ETV Bharat / state

'غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے چھوٹی صنعت جدید ٹیکنالوجی اپنائیں' - نتن گڈکری کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب

مائیکرو، چھوٹی اور درمیانی صنعت کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بدھ کو کہا کہ چھوٹی صنعتوں کو غیر ملکی سرمایہ کاری کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی اپنانی چاہئے جس سے کورونا وبا سے بہتر طریقے سے نمٹا جا سکے۔

'غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے چھوٹی صنعت جدید ٹیکنالوجی اپنائیں'
'غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے چھوٹی صنعت جدید ٹیکنالوجی اپنائیں'

By

Published : May 21, 2020, 1:11 PM IST

مسٹر گڈکری نے یہاں صنعت کی تنظیموں کے نمائندوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نہ صرف پیداوار میں اضافہ، معیار کو یقینی بنانے، اخراجات میں کمی اور ماحول دوست ہو گی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں بھی مددگار ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کے لئے وزیر اعظم ریلیف پیکیج کا استعمال دوبارہ پیداوار شروع کرنے اور مرکزی دھارے میں واپس کرنے کے لئے کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ امدادی پیکیج چھوٹی صنعتوں کے لئے بہت منافع بخش ہو جائے گا اور اس سے تقریباً چھ لاکھ چھوٹی صنعتوں کی تشکیل نو کی جائے گی۔

چھوٹی صنعتوں کی سرمایہ جاتی بحران پر مسٹر گڈکری نے کہا کہ ان کی زیر التواء ادائیگیوں کو 45 دن کے اندر چکا دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بڑی صنعتوں سے بھی یہ اپیل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کو درج کرانے میں حکومت کی مدد کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details