دہلی یونیورسٹی آف ٹکنالوجی (ڈی ٹی یو) کے مختلف شعبوں کی کلاسز میں داخلے کا عمل جاری ہے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ نے کہا کہ اس بار کوویڈ- 19 وبا کی وجہ سے داخلے کے عمل میں بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مشترکہ داخلہ کونسلنگ (جوائنٹ ایڈمیشن کاؤنسلنگ) (جے اے سی) دہلی کے تحت انڈرگریجویٹ کلاسز کے داخلے کے عمل کا اعلان جے ای ای (مین) امتحان کے بعد ہی کیا جائے گا، جو ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔
فی الحال ڈی ٹی یو، آئی جی ڈی ٹی ڈبلیو، آئی آئی آئی ٹی ڈی اور این ایس یو ٹی جیک میں حصہ لے رہا ہے۔وائس چانسلر نے دیگر کلاسز میں داخلے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اس سال کے لئے ، ڈی ٹی یو میں ایم بی اے فیملی بزنس پروگرام کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 16 اگست 2020 رکھی گئی ہے، جبکہ انٹر نیشنل ایم بی اے پروگرام کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2020 ہے۔ اسی طرح انٹر نیشنل بیچلر آف ٹکنالوجی پروگرام کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2020 ہے۔ ڈی ٹی یو کے مشرقی دہلی کیمپس کے انٹر نیشنل بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن پروگرام کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2020 ہے۔