اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی یونیورسٹی میں داخلہ شروع - دہلی یونیورسٹی میں داخلہ کے لئے پہلی کٹ آف جاری کردی گئی

دہلی یونیورسٹی میں داخلہ کے لئے پہلی کٹ آف لسٹ جاری کر دی گئی ہے جس کی بنیاد پر طلبا 14 اکتوبر تک داخلہ لے سکتے ہیں ۔

دہلی یونیورسٹی میں داخلہ شروع
دہلی یونیورسٹی میں داخلہ شروع

By

Published : Oct 12, 2020, 11:44 AM IST

دہلی یونیورسٹی میں تعلیمی برس 2020۔21 کے لئے انڈر گریجویٹ کورس کی تقریباً 70 ہزار نشستوں کے لئے داخلہ کا عمل صبح 10 بجے سے شروع ہوا ہے۔

پہلی کٹ آف کی بنیاد پر طلبا 14 اکتوبر کی شام پانچ بجے تک داخلے کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔

رواں برس کورونا وائرس کے پیش نظر داخلے کا عمل مکمل طور پر آن لائن کیا گیا ہے۔

انتطامیہ نے بتایا ہے کہ طالب علم کو کسی بھی قسم کی جانکاری کے لئے کالج یا یونیورسٹی آنا ضروری نہیں ہے۔

اسی ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے دیش بندھو کالج کے پرنسپل ڈاکٹر راجیو اگروال سے بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ 'پہلی کٹ آف کی بنیاد پر طلبا 14 اکتوبر شام 5:00 بجے تک کسی بھی وقت داخلے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں'۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'پہلے طالب علم کی تمام دستاویزات کی جانچ کی جائے گی۔ وہیں اگر یہ مجوزہ کٹ آف میں آتا ہے تو پھر سائٹ پر فیس لنک پیدا ہوگا۔ اس کے بعد طالب علم فیس جمع کرا سکتے ہیں۔ وہیں طالب علم کو فیس جمع کرانے کے لئے پانچ دن کا وقت دیا گیا ہے۔ داخلہ منظور ہونے کے بعد ہی طالب علم فیس جمع کرا سکتے ہیں'۔

ویڈیو

اس دوران دیش بندھو کالج کے پرنسپل ڈاکٹر راجیو اگروال نے کہا کہ 'طلبا کو فیس آن لائن ہی جمع کرانا ہوگا۔ طلبا بھیم ایپ، کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور دیگر ایپ کے ذریعے فیس جمع کراسکتے ہیں۔ فیس جمع کرانے کے بعد ہی طالب علم کے داخلے کا عمل مکمل ہوگا'۔

واضح رہے کہ رواں برس دہلی یونیورسٹی میں 3،54،005 طلبا نے انڈرگریجویٹ کورس میں داخلے کے لئے اندراج کیا ہے۔ وہیں 2،22،881 عام کلاس طلبا ہیں۔

اس کے علاوہ 69،887 او بی سی اور 42،384 ایس سی، ایس ٹی 8،653 اور ای ڈبلیو ایس 10،210 طلبا نے درخواست دی ہے۔

واضح رہے کہ دہلی یونیورسٹی میں داخلے کے دوران دسویں کلاس سرٹیفکٹ، برتھ سرٹیفکٹ، 12ویں کلاس کا مارک شیٹ، اسکول ٹی سی، ڈی یو رجسٹریشن کی ادائیگی کی رسید کے علاوہ اگر طالب علم کسی بھی زمرے میں آتا ہے تو وہ سرٹیفکٹ بھی ضروری ہے لیکن ای ڈبلیو ایس اور او بی سی سرٹیفیکٹ 31 مارچ کے بعد کا ہونا لازمی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details