اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن اور کورونا کے حوالے سے نئی ویب سائٹ جاری

ہریانہ کے شہر گروگرام میں لاک ڈاؤن اور کورونا کے حوالے سے انتظامیہ نے ایک نئی ویب سائٹ جاری کی ہے۔ اس ویب سائٹ میں انتظامیہ کے جاری کردہ تمام احکامات ایک ہی کلک کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔ جانئے انتظامیہ کی ویب سائٹ کیا ہے؟

انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن اور کورونا کے حوالے سے نئی ویب سائٹ جاری
انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن اور کورونا کے حوالے سے نئی ویب سائٹ جاری

By

Published : May 31, 2020, 2:00 PM IST

ریاستی حکومت کے ای گورننس پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے گروگرام ضلعی انتظامیہ نے ایک اور ای گورننس اقدام اٹھایا ہے۔

اس کے تحت گروگرام کے رہائشی اپنے کمپیوٹر یا اسمارٹ فون پر صرف ایک کلک کے ساتھ گروگرام ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ تمام اہم احکامات اور ایڈوائزری دیکھ سکتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق تمام اہم احکامات اور ایڈوائزری http://guru gram.gov.in/orders-and-advisories/ پر دستیاب ہیں۔ جیسے ہی آپ گروگرام کی ضلعی انتظامیہ کی ویب سائٹ کھولیں گے، بائیں جانب 'نیو اپڈیٹس' کے عنوان کے تحت ، آپ کو پہلے نوول کوڈ 19 کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ احکامات اور ایڈوائزری ملیں گے۔

اس پر کلک کرنے پرتمام اہم آرڈر تاریخ کے مطابق دکھائے جائیں گے اور ان کی پی ڈی ایف فائل بھی منسلک ہوگی، جہاں سے آپ اسے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 لاک ڈاؤن میں انتظامیہ کی جانب سے وقتاً فوقتاً احکامات جاری کیے جاتے ہیں۔ تاہم یہ احکامات سوشل میڈیا پر بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔

گروگرام ضلعی انتظامیہ اب ٹویٹر اور فیس بک پر دستیاب ہے۔ گروگرام ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کا 'DistAdminGgm' فیس بک پیج پر ہے اور ٹویٹر پر @DC_Gurugram ڈپٹی کمشنر کا ٹویٹر ہینڈل ہے۔

اس کے علاوہ ٹویٹر ہینڈلز@dist_Admin_Ggm اور @disprogurugram1 کے نام سے فیس بک پیج پر بھی حکومتی احکامات اور ایڈوائزری ڈالے جارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details