اردو

urdu

ETV Bharat / state

Adjourns Lok Sabha Till 12 PM: ہنگامے کے سبب لوک سبھا کی کارروائی دوپہر بارہ بجے تک ملتوی - ہنگامے کے سبب لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے ہنڈن برگ کی رپورٹ کے بعد اڈانی کے معاملے میں بحث کے مطالبے پر ہنگامہ آرائی کے باعث لوک سبھا کی کارروائی آج 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ adjourns lok sabha till 12 PM

ہنگامے کے سبب لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی
ہنگامے کے سبب لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی

By

Published : Feb 7, 2023, 12:09 PM IST

نئی دہلی :کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے ہنڈن برگ کی رپورٹ کے بعد اڈانی کے معاملے میں بحث کے مطالبے پر ہنگامہ آرائی کے باعث لوک سبھا کی کارروائی آج 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے جیسے ہی ایوان میں وقفہ سوالات شروع کرنے کا اعلان کیا تو کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری اور تلگو دیشم پارٹی کے نما ناگیشور راؤ نے کھڑے ہوکر کہا کہ انہوں نے نوٹس دیا ہے، جس پر بحث ہونی چاہیے۔ اس پر اسپیکر نے کہا کہ وقفہ سوالات بہت اہم ہے اس لیے اسے چلنے دیا جائے۔

مزید پڑھیں:Parliament Session 2023 ہنگامہ کے باعث لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی

اسپیکر نے ارکان سے کہا کہ وقفہ سوالات کی کارروائی کرکے اچھی روایت قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں کے پریزائیڈنگ افسروں کی میٹنگ میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ وقفہ سوالات جاری رہنا چاہیے۔ اوم برلا کے کہنے پر بھی اراکین کھڑے رہے، پھر انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ آپ وقفہ سوالات نہیں چلانا چاہتے، اس لیے میں ایوان کی کارروائی ملتوی کرتا ہوں۔ جس کے بعد انہوں نے ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کر دی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details