اردو

urdu

ETV Bharat / state

آدتیہ ناتھ، چنمیا نند کو بچا رہے ہیں: کانگریس - کانگریس کا الزام یوگی سوامی چنمیانند کو تحفظ دے رہے ہیں

کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ آبروریزی کے الزامات میں گھرے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سینئر رہنما سوامی چنمیانند کو تحفظ دے رہے ہیں اور جس کی وجہ سے وہ اسپتال میں آرام کر رہے ہیں۔ کانگریس کا الزام یوگی سوامی چنمیانند کو تحفظ دے رہے ہیں

آدتیہ ناتھ، چنمیا نند کو بچا رہے ہیں: کانگریس

By

Published : Sep 25, 2019, 11:58 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 1:10 AM IST

کانگریس کے ترجمان راجیو تیاگی نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں کو بتایا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی نے چنمیانند کو پناہ دے رکھی ہے اور ان کی وجہ سے وہ اسپتال میں لطف اندوز ہورہے ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے پوچھا کہ کیا اس طرح بیٹیوں کے درندوں کو بچایاجا نا مناسب ہے؟

انہوں نے کہا کہ چنمیانند کے خلاف لگائے گئے الزامات کے معاملے میں کافی ثبوت موجود ہیں ،اس کے باوجود ان کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے۔

اس کے برعکس ، عصمت دری کی شکار لڑکی کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

متاثرہ لڑکی عدالت سے راحت کی مانگ کرتی اس سے پہلے ان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس سے واضح ہے کہ حکومت عصمت دری کا شکار لڑکی کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے۔

ترجمان نے یہ بھی الزام لگایا کہ اترپردیش حکومت مجرموں کو تحفظ فراہم کررہی ہے اور اسی تحفظ کی وجہ سے مجرم وہاں آزاد گھوم رہے ہیں۔

ریاست میں خواتین کے خلاف جرائم کا سیلاب ہے اور حکومت اس طرف توجہ نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تشویش کا موضوع ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 1:10 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details