اے ڈی بی نے بدھ کو جاری ترمیمی ایشیائی ڈیولپمنٹ آوٹ لک 2019میں اپنے سابقہ انداز ہ میں ترمیم کیا ہے۔ اس نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اقتصادی سرگرمیوں میں آئی سستی کے مدنظر ترقی کے اندازہ میں کمی کی گئی ہے۔ اس نے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں صارفین اشیاء میں کم اضافہ اور سرمایہ نہیں آن یسے مینوفیکچرنگ اور سروس سیکٹر متاثر ہوا ہے۔ اے ڈی بی نے کہا کہ مانگ میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے مثبت قدموں سے اگلے مالی سال میں اقتصادی سرگرمیوں میں بہتر اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
اے ڈی بی نے کم کیا ترقی کا اندازہ - اقتصادی بنیاد
ایشیئن ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے مالی برس 2019کے لئے بھارت کے ترقی کا اندازہ 7.2 فیصدسے گھٹا کر 6.5 فیصد اور اگلے مالی سال کی شرح کو 7.3 فیصد سے کم کرکے 7.2 فیصد کردیا ہے۔
اے ڈی بی کے چیف اکنامسٹ یاسویوکی سواڈا نے کہا کہ اس سال ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھنے والی معیشت بنی رہے گی اور اگلے سال حکومت کے پالیسی اصلاحات کو جاری رکھنے اور اقتصادی بنیاد کو مضبوط بنائے رکھنے کی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی ٹیکس میں کی گئی تخفیف سے نجی سرمایہ بڑھانے، غیر ملکی راست سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور عالمی سطح پر ہندوستانی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔
اے ڈی بی نے تاہم کہا کہ عالمی معیشت میں سستی کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر ترقی بڑھانے کے اقدامات سے تیزی آنے اور مانگ پر اثر پڑنے کا چیلنج بنا ہوا ہے۔