اردو

urdu

ETV Bharat / state

'خواتین کو تحفظ فراہم کیا جائے'

کام کی جگہ پر خواتین کی جنسی طور پر ہراساں ایکٹ 2013 میں ترمیم کی بحث کے ساتھ گھریلو ملازمین کو بھی کام کی جگہ پر تحفظ مہیا کرانے کا مطالبہ بڑھ گیا ہے۔

خواتین کی جنسی طور پر ہراساں ایکٹ کی ترمیم کی جائے

By

Published : Jul 28, 2019, 6:56 PM IST

مارتھا فاریل فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر نندیتا پردھان نے کہا کہ ہمیں ورک پلیس کو انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کنونشن کے تحت بڑھانا ہوگا۔

خواتین کی جنسی طور پر ہراساں ایکٹ کی ترمیم کی جائے
انہوں نے مزید کہا کہ جنسی طور پر ہراساں ایکٹ 2013 میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ غیر منظم سیکٹر میں کام کرنے والوں کے ہراساں مسئلے کے ازالے کا عمل علیحدہ ہوتا ہے۔وہیں گھریلو ملازمین کو الگ سے شکایت درج کرانی ہوتی ہے اور اس مسئلے کو حل ہونے میں وقت لگتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ متعلقہ قانون کے تحت تحصیل کی سطح پر کمیٹی تشکیل کی جائیں۔ ساتھ میں مقامی کمیٹی کی بھی تشکیل ہو اور غیر منظم شعبے سے کسی بھی نمائندے کو مقرر کیا جائے۔واضح رہے کہ حکومت نے 18 جولائی کو کام کی جگہ پر جنسی طور پر ہراساں کے معاملے پر روک لگانے کے لیے مرکزی وزراء کے گروپ کو دوبارہ بحال کیا تھا۔جس کی قیادت وزیر داخلہ امت شاہ کریں گے۔اس گروپ کے دیگر ممبران میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن، انسانی وسائل وترقیاتی وزیر رمیش پوکھریال اور خواتین اور اطفال بہبود کی وزیر اسمرتی ایرانی بھی شامل ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details