کووڈ ۔19 کے علاوہ سنگین بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے علاج کے بغیر واپس کرنے کی متعدد شکایات موصول ہونے پر، مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے جمعہ کے روز کہا کہ اگر ایسے کسی بھی مریض کو بغیر علاج کے واپس کردیا جاتا ہے تو ہسپتال سمیت میڈیکل عملہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے یہ بات دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انِل بیجل، وزیر صحت ستیندر جین، مرکزی اسپتالوں، دہلی کے سرکاری اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ایم سی ڈی کے سٹی کمشنروں کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقدہ میٹنگ میں یہ بات کہی ہے۔
ہرشوردھن نے بتایا کہ انہیں فون، سوشل میڈیا، ٹویٹر اور پرنٹ میڈیا کے توسط سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کہ کووڈ 19 کے علاوہ شدید بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو بغیر علاج کے واپس کردیا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان مریضوں میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کو ڈائیلاسز، خون چرھانے کی ضرورت ہے یا وہ لوگ جن کو سانس اور دل کی بیماری ہے۔