اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mega crackdown on PFI پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف کاروائی قابل مذمت، ویلفیئر پارٹی - ویلفیئر پارٹی نے کی مذمت

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ بر سر اقتدار پارٹی جب سے اقتدار میں آئی ہے اس نے دستوری قدروں کو پامال کر نا شروع کر دیا ہے۔ حکومت کے فیصلوں اور پالیسیوں کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبا نے کے لئے تمام ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ Welfare Party on Mega Crackdown on PFI

ویلفیئر پارٹی
ویلفیئر پارٹی

By

Published : Sep 22, 2022, 10:34 PM IST

نئی دہلی، پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ذمہ داران، ارکان و کارکنان کے خلاف ملک گیر سطح پر این ائی اے اور ای ڈی کی کاروائی کو انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے اس اس غیر جمہوری، غیر دستوری اور غیر اخلاقی طرز عمل کی پر زور مذمت کی۔ Welfare Party on Mega Crackdown on PFI

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ بر سر اقتدار پارٹی جب سے اقتدار میں آئی ہے اس نے دستوری قدروں کو پامال کر نا شروع کر دیا ہے۔ حکومت کے فیصلوں اور پالیسیوں کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبا نے کے لئے تمام ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔

اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں کے خلاف ای ڈی اور سی بی آئی کے چھاپے، گرفتاریاں، سو ل سو سائٹی کے رہنماؤں کی گرفتاریاں، حقوق انسانی اور سماجی میدانوں میں کام کر نے والی این جی اوز کے ایف سی آر اے(FCRA) کی منسوخی اور ان کے کھاتوں کو منجمد کر نے کی کاروائی یکے بعد دیگرے گزشتہ 8 سالوں سے جاری ہے، جو نہ صرف جمہوری قدروں اور دستوری تقاضوں کے خلاف ہے بلکہ وہ ملک کی جمہوریت اور قانون کی حکمرانی پر سوال کھڑا کرتی ہے۔

پارٹی کے قومی صدر نے مزید کہا کہ گزشتہ8 سالوں سے ملک میں مسلمان، دلتوں اور دیگر کمزور و محروم طبقات کے حقوق پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں، مسلمانوں کی نسل کشی کا اعلان کیا جارہا ہے، ان کی خواتین کی عفت و عصمت کو پامال کر نے کی باتیں کی جا رہی ہیں، غلط اور بے ہودہ الزامات لگا کر ان کی لنچنگ کی جارہی ہے، دینی مدارس پر طرح طرح کی بندشیں لگا ئی جارہی ہیں، پیغمبر اسلام کی شخصیت پر نازیبا کلمات ادا کئے جارہے ہیں اور اگر اس پر مسلم نوجوان احتجاج کر تے ہیں تو ان کے گھروں کو بلڈوز کر دیا جاتا ہے۔ سی اے اے(CAA) اور این آر سی (NRC) کے خلاف تحریک چلانے والے نو جوانوں کو دلی دنگوں کے بے بنیاد اور بے ہودہ الزامات کے تحت کالے قوانین لگا کر پابند سلانسل کیا گیا اور اب پی ایف آئی کے خلاف یہ چھاپے اور گرفتاریاں اسی سلسلہ کی کڑی ہیں۔

ویلفیئر پارٹی آف انڈیا ملک کے ہر انصاف پسند شہری اور سیاسی رہنما کو آواز دیتی ہے کہ وہ اس ظلم و زیادتی کے خلاف آواز اٹھائیں اور حکومت سے مطالبہ کر تی ہے کہ وہ اس کاروائی کو لگام دے اور جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے انھیں فی الفور رہا کرے۔ اگر حکومت کے پاس کو ئی ٹھوس ثبوت ہوں تو پہلے عدالت میں اسے ثابت کرے اس کے بعد ہی کو ئی کاروائی کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:'سرکردہ شخصیات کے خلاف ایف آئی آر تشویشناک'

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details