دہلی ٹریفک پولیس کے اے سی پی کی ہفتے کے رات دیر گئے ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔
اے سی پی سنکیت کوشیل رات کے وقت جنوبی مغربی دہلی میں راجوکری فلائی اوور پر ٹریفک انتظامات دیکھ رہے تھے۔
اسی دوران ایک گاڑی نے ان کو ٹکر مار دی۔
زخمی حالت میں اے سی پی کو دہلی کے ایمس ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
دہلی پولیس کے اے سی پی کو ٹاٹا 407 نے ٹکر ماری تھی، ، جس میں 55 برس کے سنکیت کوشیل کی موت ہوگئی تھی۔ ٹاٹا 407 کا ڈرائیور حادثے کے بعد گاڑی کے ساتھ جائے واردات سے فرار ہوگیا۔