دہلی ٹریفک پولیس کے ایک اے سی پی کی ہفتے کے روز رات گئے ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔ اے سی پی سنکیت کوشک جنوبی مغربی دہلی میں راجوکری فلائی اوور پر ٹریفک انتظامات دیکھ رہے تھے۔ اسی دوران ایک گاڑی نے ان کو ٹکر ماری۔ زخمی اے سی پی کو دہلی کے ایمس ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
دہلی ٹریفک پولیس افسر کی سڑک حادثے میں موت
دہلی ٹریفک پولیس کے اے سی پی سنکیت کوشک کی ہفتے کی رات دیر گئے ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔ وہ جنوب مغربی دہلی میں راجوکری فلائی اوور پر ٹریفک انتظامات دیکھ رہے تھے۔ اسی دوران ایک گاڑی نے ان کو ٹکر ماری۔
دہلی ٹریفک پولیس کے اے سی پی سنکیت کی سڑک حادثے میں موت
بتایا جارہا ہے کہ ٹاٹا 407 نے دہلی ٹریفک پولیس اے سی پی کو ٹکر ماری۔ اس حادثے میں 55 سالہ سنکیت کوشک کی موت ہوگئی۔ ٹاٹا 407 کا ڈرائیور حادثے کے بعد گاڑی سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ رات دس بجے کے قریب راجوکاری فلائی اوور پر پیش آیا۔
سنکیت کوشک جنوب مغربی ضلع میں اے سی پی ٹریفک کے عہدے پر تعینات تھے۔ واقعے کے وقت سنکیت کوشک ڈیوٹی پر تھے۔ فی الحال پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ ٹکر جان بوجھ کر مارا گیا یا یہ محض ایک حادثہ ہے۔