نئی دہلی: شردھا قتل کیس کے ملزم پر حملہ کرنے والوں کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ پیر کو شردھا قتل کیس کے ملزم کو ایس ایف ایل کے دفتر کے باہر لاتے ہوئے اس پر تلواروں سے حملہ کیا گیا تھا۔ پولیس نے پانچ میں سے دو حملہ آوروں کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ منگل کی صبح ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 14 روزہ جوڈیشل کسٹڈی میں بھیج دیا گیا۔ معلومات کے مطابق پانچ نوجوان گڑگاؤں سے دہلی میں روہنی ایف ایس ایل آفس کے باہر حملہ کرنے آئے تھے۔ Shraddha Walker Murder Case
Attack on Shraddha Murderer شردھا قتل کیس کے ملزم پر حملہ کرنے والے عدالتی تحویل میں
شردھا قتل کیس کے ملزم پر حملہ کرنے کے معاملے میں گرفتار ملزمین کو 14 دنوں کی جوڈیشل کسٹڈی میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ حملہ آوروں کو آج صبح عدالت میں پیش کیا گیا۔ Police Van Carrying Shraddha Murderer Attacked
شردھا والکر قتل کیس کے ملزم کو پالی گراف ٹیسٹ کے لیے منگل کو سخت سکیورٹی میں ایف ایس ایل آفس لایا گیا۔ اس دوران ایف ایس ایل آفس کے باہر بی ایس ایف کے جوانوں کو بھی تعینات دیکھا گیا۔ وہیں دہلی پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کو لے جانے والی پولیس وین پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کو منگل کی صبح عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ معلومات کے مطابق پولیس وین پر حملہ کرنے والے نوجوان گڑگاؤں سے دہلی آئے تھے۔ پولیس دیگر تین حملہ آوروں کی بھی تلاش کر رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق ہندو سینا سے ہے۔
واضح رہے کہ پیر کو ملزم شردھا قتل کیس کے ملزم کو لے جانے والی پولیس وین پر حملہ کرنے والے لوگوں نے کہا تھا کہ 'اگر کوئی ایسا کرے گا تو ہم اسے نہیں چھوڑیں گے'۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح شردھا کے 35 ٹکڑے کیے گئے اسی طرح اس کے ملزم کو بھی 70 ٹکڑوں میں کاٹا دیا جائے گا۔ پولیس نے پیر کو 2 حملہ آوروں کو گرفتار کیا تھا اور باقی 3 حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ آپ کو بتاتے ہیں کہ پولیس وین پر حملہ کرتے وقت حملہ آور پچھلا گیٹ کھول کر حملہ کرنے آئے تھے تاہم سکیورٹی مین پولیس وین کے اندر موجود تھا جس سے اس کی جان بچ گئی۔