اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایمس کے ڈاکٹر کے اکاؤنٹ سے 34 لاکھ روپے اُڑائے - جنوبی دہلی

جہاں ایک طرف پورا ملک کورونا کے خلاف جنگ لڑرہا ہے، وہیں دوسری طرف دھوکہ دہی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں تھانہ مہرؤلی کی پولیس نے ایک خاتون ڈاکٹر کو دھوکے میں رکھ کر اس سے 34 لاکھ روپے لوٹنے والے شخص کو گرفتار کیا ہے۔

ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر ایمس کے ڈاکٹر کے اکاؤنٹ سے 34 لاکھ روپے اُڑائے
ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر ایمس کے ڈاکٹر کے اکاؤنٹ سے 34 لاکھ روپے اُڑائے

By

Published : Jul 7, 2020, 5:15 PM IST

دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 5 مارچ 2020 کو موصولہ شکایت پر عمل کرتے ہوئے جنوبی دہلی کے تھانہ مہرولی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا جس نے ایمس میں کام کرنے والی خاتون ڈاکٹر سے 34 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے۔

دراصل 1 جولائی 2018 کو محمد صادق عمران نامی شخص نے فیس بک پر ایمس اسپتال میں کام کرنے والی ایک خاتون ڈاکٹر کو فرینڈ ریکوسٹ بھیجی تھی، جس کے بعد خاتون ڈاکٹر نے دوست محمد صادق عمران کی فرینڈ ریکوئسٹ کو قبول کرلیا۔ دوستی کے دوران ملزم نے لیڈی ڈاکٹر سے شادی کرنے کا وعدہ کیا اور وہ لیڈی ڈاکٹر کو لیہہ لداخ بھی گھمنانے لے گیا۔ جس کے بعد ملزم نے لیڈی ڈاکٹر کو ہوٹل شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی اور اس نے کہا کہ لیڈی ڈاکٹر کے اکاؤنٹ سے 34 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی میں جمعیت یوتھ کلب کی جانب سے ایمبولنس سروس کا آغاز

ملزم نے خود خاتون ڈاکٹر کے اکاؤنٹ سے اپنے کھاتے میں 34 لاکھ روپے ٹرانسفر کر لیے اور پیسے لینے کے بعد ملزم نے متاثرہ کا فون اٹھانا بند کردیا۔ جب متاثرہ کو معلوم ہوا کہ لڑکے نے اس کے ساتھ دھوکہ کیا ہے تو اس نے فوراً اس معاملے کی شکایت تھانہ مہرؤلی میں درج کروائی۔

دہلی پولیس نے سرویلانس کے ذریعہ ملزم محمد صادق عمران کو آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ سے گرفتار کیا ہے اور ملزم کو آج ساکیت کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ نیز دہلی پولیس ملزم سے مسلسل پوچھ گچھ کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details