اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوح: اجتماعی جنسی زیادتی معاملے میں پولیس پر لاپرواہی برتنے کا الزام - پولیس پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا ہے

نوح میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ ہوئے اجتماعی جنسی زیادتی معاملے میں پولیس پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم کو پکڑنے کے لئے کوئی زور نہیں دے رہی ہے۔

نوح: اجتماعی جنسی زیادتی معاملے میں پولیس پر لاپرواہی برتنے کا الزام
نوح: اجتماعی جنسی زیادتی معاملے میں پولیس پر لاپرواہی برتنے کا الزام

By

Published : Jun 5, 2020, 12:11 PM IST

نابالغ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی معاملے میں 10 دن بعد بھی ملزم کی گرفتاری نہیں ہونے سے متاثرہ کنبہ نے پولیس انتظامیہ پر غفلت برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔ متاثرہ کنبہ نے الزام عائد کی ہے کہ اس معاملے میں خاتون تھانہ مکمل طور پر غفلت برت رہا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ پولیس ملزمین کے گھروں پر چھاپے نہیں مار رہی ہے ، جس کی وجہ سے ملزمین ابھی تک فرار ہیں۔

پولیس کو دی گئی شکایت میں کنبہ کے افراد نے بتایا کہ معاملہ نوح کھنڈ کے ایک گاؤں کا ہے۔

جہاں 24 مئی کی رات 1:30 بجے گاؤں کے 5 نوجوانوں نے 14 سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعات کو انجام دیا گیا۔ رات کے وقت نابالغ لڑکی رات کو بیت الخلا کے لئے گھر سے باہر گئی، اس دوران گاؤں کے ہی دو لوگ اس نابالغ لڑکی کو ہتھیار کے زور پر قریبی ٹائل فیکٹری میں لے گئے۔ اس دوران وہاں موجود گاؤں کے دیگر تین نوجوانوں نے مل کر ایک نابالغ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details