کورونا جیسے وبائی مرض کے دوران ڈاکٹر بغیر روکے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔وہیں حکومت کی جانب سے ان ڈاکٹروں کی سہولیات سے متعلق تمام انتظامات کیے جارہےہیں۔جہاں ایک طرف ان ڈاکٹروں کو مکلمل حفاظت مہیا کرائی جارہی ہے، وہیں اس بات کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے کہ ان کے رہنے اور کھانے میں کوئی مشکلات در پیش نہ ہو۔
اسی سلسلے میں دہلی حکومت نے کورونا متاثر مریضوں کا علاج کررہے دو اہم ترین سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں کے رہنے کا انتظام دہلی کے سب سے بڑے ہوٹل میں کیا گیا ہے۔
دہلی حکومت کے صحت محکمہ کی جانب سے جی بی پنت اسپتال اور لوک نائیک اسپتال کے ڈاکٹر کی رہنے کا انتظام ہوٹل للت میں کی گئی ہے۔