دارالحکومت دہلی میں واقع جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے اندر سوامی وویکانند سائن بورڈ کو نقصان پہنچانے پر طلبا تنظیم اے بی وی پی نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔
اے بی وی پی نے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں سوامی وویکانند سائن بورڈ کو نقصان پہنچانے کا معاملہ اب تھانے میں پہنچ گیا ہے۔
سوامی ویویکانند سائن بورڈ کو نقصان پہنچانے کا معاملہ اس پورے معاملے کے بارے میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کی جانب سے پولیس میں شکایت درج کی گئی ہے اور مجرمین پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
گذشتہ دنوں ایڈمن بلاک پر واقع سوامی وویکانند کے سائن بورڈ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی اور نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا تھا۔
اے بی وی پی کے جے این یو یونٹ کے وزیر گووند ڈانگی نے الزام لگایا ہے کہ سوامی ویویکانند کے افکار کے خلاف جانے والے لوگوں نے پہلے سے طے شدہ اسکیم کے تحت سوامی وویکانند مارگ کے سائن بورڈ میں توڑ پھوڑ کی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بعض طلباء تنظیموں نے بھی اس سائن بورڈ کو منہدم کرنے اور توڑنے کے لئے کھلا چیلنج دیا تھا۔
گووند ڈانگی نے کہا کہ اس سے قبل ویر ساورکر سائن بورڈ کے اوپر جناح کا نام لکھا گیا تھا جو ملک دشمن ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے پولیس سے اپیل کی کہ وہ مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔
اے بی وی پی کی جانب سے جے این یو انتظامیہ کو بھی اس پورے معاملے کے بارے میں شکایت کی گئی ہے۔