جماعت رضائے مصطفی کے نائب صدرسلمان حسن خان نےآج یہاں بتایا کہ پاکستانی زائرین بلانے کے لئے اس مرتبہ وزارت خارجہ میں کوئی پیروی نہیں کی گئی ہے، نہ ہی پاکستان سے کسی زائرین نے عرس میں شامل ہونے کے لئے درخواست کی اطلاع دی ہے۔ اتنا ضرور ہے کہ پاکستان سے کوئی زائرین عرس میں شامل ہونے کے لئے نہیں آرہا ہے۔
اعلی حضرت کے عرس رضوی میں پاکستانی زائرین کی غیرحاضری - جماعت رضائے مصطفی
اترپردیش کے بریلی میں ممتاز عالم دین اعلی حضرت احمد رضا خان کے 101ویں عرس رضوی میں اس مرتبہ پاکستان سے زائرین نہیں آئیں گے۔
اعلی حضرت کے عرس رضوی میں پاکستانی زائرین کی غیرحاضری
انہوں نے بتایا کہ عرس 23 سے 25 اکتوبر تک منایا جائے گا۔
عرس میں ماریشش، انگلینڈ، بنگلہ دیش، ترکی، کناڈا، جنوبی افریقہ، سری لنکا، ماریشش، سعودی عرب، دوبئی وغیرہ ممالک کے زائرین کے آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔