اردو

urdu

ETV Bharat / state

متعدد بم دھماکے کے ملزم عبد الکریم ٹنڈا موتیا بین کے شکار - ڈاسنا جیل

دہلی کی ڈاسنا جیل میں قید عبدالکرییم ٹنڈا کی دونوں آنکھوں کی بینائی کمزور ہوگئی ہیں، آنکھوں کے آپریشن کے لیے انھیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

عبدالکریم ٹنڈا

By

Published : Jul 11, 2019, 10:53 AM IST

عبدالکریم ٹنڈا کا آج موتیابین کا آپریشن ضلع اسپتال میں کیا جائے گا جہاں پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔

واضح رہے کہ عبدالکریم ٹنڈا پر متعدد بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے کورٹ نے ٹنڈا کو اسی تعلق سے سزا سنائی تھی۔ انھیں غازی آباد کی ڈاسنا جیل کی ہائی سکیوریٹی بیرک میں رکھا جاتا ہے۔

ٹندا کو دہلی پولیس نے نیپال سرحد سے گرفتار کیا تھا، ان کے خلاف غازی آباد کے مرادنگر علاقے میں بم دھماکہ کرنے کا الزام تھا۔
حالانکہ عبدالکریم ٹندا اب کافی بوڑھے ہوچکے ہیں اور ان کے بال بھی سفید ہوچکے ہیں اب ان کی بینائی بھی کافی کمزور ہوچکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details