اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: مکمل ریاست کے درجے سے متعلق آپ کی درخواست مسترد - cancel

دہلی ہائی کورٹ نے آج ایک مفاد عامہ کی عرضی کو مسترد کر دیا جس میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے وعدے پر روك لگانے کی ہدایت جاری کیے جانے کی اپیل داخل کی گئی تھی۔

دہلی: مکمل ریاست کے درجے سے متعلق آپ کی درخواست مسترد

By

Published : May 8, 2019, 10:29 PM IST

چیف جسٹس راجندر مینن اور جسٹس انوپ جے رام بھمبھانی کی بینچ نے درخواست مسترد کرنے سے متعلق یہ حکم منظور کیا۔

انل دت شرما نے اس مفاد عامہ کی عرضی میں الزام لگایا تھا کہ مکمل ریاست کا درج دیے جانے کا وعدہ کرکے کیجریوال لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

شرما نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ عام آدمی پارٹی اور کیجریوال دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دیے جانے کی بات کا وعدہ اشتہارات کے ذریعے کر رہے ہیں اور وہ اس بات سے بھی پوری طرح واقف ہیں کہ اگر وہ تمام پارلیمانی سیٹیں جیت بھی لیں تو دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال پر یہ بھی الزام لگایا ہے کہ' انھوں نے جو بات کہی ہے وہ صرف سیاسی فائدے کے لیے کہی ہے اور یہ جھوٹ ہے کیونکہ اسے مکمل ریاست کا درجہ دینے کے لیے لوک سبھا کے کم از کم دو تہائی ارکان کی اکثریت سے آئین میں ترمیم منظور کی جانی ضروری ہے جبکہ مدعا علیہ دہلی میں صرف سات سیٹوں پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details