قومی دارالحکومت دہلی میں طویل عرصے سے آلودگی کی صورتحال انتہائی خوفناک رہی ہے لیکن گذشتہ دو دنوں میں بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے۔ جہاں ایک طرف ہوا کے معیار کے انڈیکس میں بھی بہتری آئی ہے، وہیں دوسری طرف لوگوں کو صاف ہوا بھی مل رہی ہے۔
عآم آدمی پارٹی نے اس معاملے پر دہلی سے متصل ریاستوں کی حکومتوں پر سوال اٹھایا ہے۔
عآم آدمی پارٹی کی رکن اسمبلی آتیشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ 'دہلی سے متصل دونوں ریاستوں نے پرالی جلانے کے واقعات پر کوئی کارروائی نہیں کی اور یہی وجہ ہے کہ دہلی اور این سی آر کے لوگ ایسی ہوا میں سانس لینے پر مجبور ہیں۔'
اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'یہ تبدیلی جو پچھلے 2 دن سے دیکھنے کو مل رہی ہے اس کی وجہ پرالی جلانے کے واقعات میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔'
آتیشی نے بتایا کہ 'گذشتہ دو دنوں میں پنجاب کے اندر پرالی جلانے کے واقعات میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ کچھ دن پہلے تک روزانہ 5000 سے زیادہ واقعات رپورٹ ہورہے تھے، پچھلے 2 دن میں پرالی جلنے کے واقعات 500 تک بھی نہیں پہنچ سکے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ دہلی-این سی آر کے لوگوں کو بڑی راحت ملی ہے۔'