اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bail Granted to Amanatullah Khan: رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو ملی ضمانت، حامیوں نے استقبال کیا

دہلی کے اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو دہلی کی ساکیت کورٹ سے ضمانت مل گئی، جس کے بعد دیر رات تہاڑ جیل سے نکلنے کے حامیوں نے ان کا پر زور طریقے سے استقبال کیا Okhla Assembly Member Amanatullah Khan۔

Bail granted to Amanatullah Khan
Bail granted to Amanatullah Khan

By

Published : May 13, 2022, 11:08 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو دہلی کی ساکیت کورٹ سے ضمانت مل گئی۔ جمعرات کو کالندی کنج تھانہ علاقے میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران احتجاج کرنے پر پولیس نے اسے گرفتار کر کے تہاڑ جیل بھیج دیا۔ انہیں جیل بھیجے جانے کے بعد اوکھلا کے عوام نے جمعہ کو اپنی دکان بند کر کے انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا AAP MLA Amanatullah Khan granted bail۔

ویڈیو دیکھیے۔

پولیس نے تجاوزات ہٹانے کے دوران ان سے انہدامی مہم میں دخل نہ دینے کی بات کہی تھی لیکن وہ اور ان کے حامیوں نے پولیس کی بات ماننے سے انکار کر دیا، جس کے بعد پولیس نے رکن اسمبلی کو ان کے حامیوں سمیت گرفتار کر کے تہاڑ جیل بھیج دیا۔

مزید پڑھیں:

پولیس نے امانت اللہ خان اور ان کے حامیوں کے خلاف سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے سمیت مختلف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اس معاملے میں رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو ساکیت کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ جیل سے نکلنے کے بعد حامیوں نے ان کا استقبال کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details