اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: ملٹی لیول کار پارکنگ کے منہدم ہونے پر سیاست تیز - سیفٹی آڈٹ کے 17 منزلہ پارکنگ تعمیر کرائی گئی تھی

دہلی کے گرین پارک میں بغیر سیفٹی آڈٹ کے 17 منزلہ پارکنگ تعمیر کرائی گئی تھی جو گذشتہ دنوں منہدم ہوگئی۔ اس سلسلے میں عام آدمی پارٹی نے پریس کانفرنس کرکے بی جے پی پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا۔

delhi government orders probe into Green Park multilevel car parking incident
دہلی: گرین پارک ملٹی لیول کار پارکنگ منہدم پر سیاست تیز

By

Published : Nov 6, 2021, 6:22 PM IST

دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل مرکزی وزیر شہری ترقیات ہردیپ سنگھ پوری نے گرین پارک میں ملٹی لیول کار پارکنگ کا افتتاح کیا گیا تھا۔

گرین پارک کے گنجان آبادی والے علاقے میں بغیر سیفٹی آڈٹ کے یہ 17 منزلہ پارکنگ تعمیر کرائی گئی تھی جو گذشتہ دنوں منہدم ہوگئی جس کے بعد سیاست تیز ہوگئی ہے۔

عام آدمی پارٹی نے پریس کانفرنس کرکے بی جے پی پر بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے اس کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دہلی: گرین پارک ملٹی لیول کار پارکنگ منہدم پر سیاست تیز

عام آدمی پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایک سال میں ڈھہ جانے والی پارکنگ کا آڈٹ کرایا جائے۔ اسی کے ساتھ سپریم کورٹ کے ذریعہ ایس آئی ٹی تشکیل دے کر آزاد ادارے سے اس گھپلے کی جانچ کرائی جائے۔

پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں چیف ترجمان سوربھ بھاردواج، رکن اسمبلی آتشی اور سوم ناتھ بھارتی کے ساتھ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر پریم چوہان نے کہا کہ ایم سی ڈی کی پارکنگ ایک سال کے اندر گرگئی۔ یہ بی جے پی کی بدعنوانی کا ثبوت ہے۔ دہلی کو ایم سی ڈی اور بی جے پی نے شرمسار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارکنگ کی تعمیر کی ذمہ داری کس ٹھیکیدار کو کس افسر کے ذریعہ دی گئی، اس کا بی جے پی لیڈروں سے کیا روابط ہیں، اس کی جانچ ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نماز کیلئے مختص زمین پر ہندو تنظیموں نے پوجا کی، مسلمانوں میں ناراضگی

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے بدعنوانی میں پی ایچ ڈی حاصل کر رکھی ہے۔ اس کی انوکھی مثال یہ ہے کہ ایک سال کے اندر 19 کروڑ روپے میں تعمیر پارکنگ منہدم ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر آدیش گپتا کو بتانا چاہیے کہ کیا اس پارکنگ گھوٹالے میں بی جے پی ملوث تھی؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details