پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمان بھگونت مان سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو بھاگنے کو بجائے کسان قائدین کا سامنا کرنا چاہئے۔ ایک طرف مودی نئے زرعی قوانین کو تاریخی قرار دے رہے ہیں اور دوسری طرف انہیں کاشتکاروں کا سامنا نہیں کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم کو ہٹ دھرمی والا رویہ چھوڑ کر کسانوں کی مشکلات کو سمجھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے قانون کی وجہ سے زراعت اور کسان دونوں ہی خطرے میں ہیں۔