عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سشیل گپتا نے کہا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کسانوں کے خلاف آمرانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔
زرعی قوانین نافذ کرکے کسانوں کو سڑکوں پر لانے پر مجبور کیا گیا ہے اور مختلف دور کے مذاکرات کے بعد بھی کسانوں کے ہاتھ خالی ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کسانوں کے حق میں بڑی بڑی باتیں کرنے والی بی جے پی ان قوانین کے ذریعے ان کے حق پہ ڈاکہ ڈال رہی ہے۔
حکومت کو ضد چھوڑنی چائیے: سشیل گپتا - حکومت کو ضد چھوڑنی چائیے
عام آدمی پارٹی کے رہنماء اور رکن پارلیمان سشیل گپتا نے کہا ہے کہ 26 جنوری کو کسانوں کو ریلی نکالنے کا موقع ملنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرکار کو ٹکراؤ کی صورتحال سے بچنا چاہیے اور کسانوں کے مطالبات پورے کر دینے چاہیے، تاکہ وہ اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں۔ شدید سردی اور دھندھ میں اپنے گھروں سے دور دہلی کی سرحدوں پر مہینوں سے کسان ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔طرح طرح کے مصائب جھیل رہے ہیں ۔ہماری پارٹی ان کی خدمت میں مصروف ہے، لیکن بی جے پی کی حکومت انہیں پریشان کر رہی ہے۔
انہوں نے 26 جنوری کے دن کسانوں کے ذریعہ نکالے جارہے پریڈ پر کہا کہ اگر کسان 26 جنوری کو پریڈ کرنا چاہتے ہیں تو انہیں پورا حق حاصل ہے ۔ہر ہندوستانی کو یہ قومی تہوار منانے کا حق حاصل ہے۔ اگر کسان اپنے حق کا استعمال کر رہے ہیں تو اس سے حکومت کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے ۔کسان جن پتھ کے بجائے دہلی میں کہیں بھی ٹریکٹر ریلی نکال سکتے ہیں۔