اردو

urdu

By

Published : Dec 8, 2021, 7:19 PM IST

ETV Bharat / state

Delhi Municipal Corporation Polls: بی جے پی مذہبی مقامات کی خالی جگہ پرپارکنگ فیس لگارہی ہے: آتشی

عام آدمی پارٹی کی رکن اسمبلی آتشی AAP MLA Atishi نے آج پارٹی ہیڈ کوارٹر پر پریس کانفرنس کرکے ایم سی ڈی پر قابض بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مندر ،مساجد اور گردواروں کی جائیداد پر پراپرٹی ٹیکس لگانے کے بعد اب بی جے پی ان مذہبی مقامات کی پارکنگ پر پارکنگ چارج Parking Fees in Religious Places لگانے جارہی ہے۔

آتشی پریس کانفرنس
آتشی پریس کانفرنس

دہلی میونسپل کارپویشن انتخابات Delhi Municipal Corporation Polls کے قریب آتے ہی سیاسی پارٹیاں حرکت میں آگئی ہیں اور ایک دوسرے پر الزام تراشی شروع کردی ہے۔ دہلی میں برسر اقتدار عام آدمی پارٹی نے آج بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی کے علاقے میں واقع مذہبی مقامات پر پارکنگ فیس Parking Fees in Religious Places لگانے کا الزام لگایا ۔


عام آدمی پارٹی کی رکن اسمبلی آتشی نے آج پارٹی ہیڈ کوارٹر پر پریس کانفرنس کرکے ایم سی ڈی پر قابض بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئےکہا کہ مندر ،مساجد اور گردواروں کی جائیداد پر پراپرٹی ٹیکس MCD Imposed Property Tax On Religious Places لگانے کے بعد اب بی جے پی ان مذہبی مقامات کی پارکنگ پر پارکنگ چارج لگانے جارہی ہے۔

آتشی پریس کانفرنس


آتشی نے کہا کہ جو بی جے پی بھگوان شری رام کے نام پر ووٹ مانگتی ہے وہ اب پنڈت جی اور عقیدتمندوں کی جیب میں ڈاکہ ڈالنے کا کام کررہی ہے۔

انہوں نے میڈیا کے سامنے ایم سی ڈی سینٹرل دہلی کے علاقہ میں جاری کیے گئے نوٹس کو دیکھاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے لوٹ کھسوٹ شروع کردی ہے یہی وجہ ہے کہ اب وہ مندر میں آنے والے عقیدت مندو کو بھی نہیں بخش رہی ہے۔


وہیں دوسری جانب بی جے پی پوری دہلی میں عام آدمی پارٹی کی پالیسی کو لے کر مظاہرہ کررہی ہے اور الزام لگارہی ہے کہ دہلی میں کیجریوال حکومت نے ہرگلی محلے میں شراب کی دکان کھول کر لوگوں کو شرابی بنایا جارہا ہے جس کی وجہ سے کرائم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: ایم سی ڈی نے 2014 سے ملازمین کا جی پی ایف جمع نہیں کرایا:عام آدمی پارٹی


واضح رہے کہ آئندہ سال دہلی میں میونسپل کارپوریشن کےانتخابات ہونے والے ہیں، جس کے لیے عام آدمی پارٹی، بی جے پی اور کانگریس ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details