اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amanatullah Khan Sent to ACB Custody امانت اللہ خان چار دنوں کی پولیس تحویل میں - عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی امانت اللہ خان

عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو راؤز اوینیو کورٹ نے 4 دنوں کے لیے پولیس تحویل میں بھیجا ہے۔ امانت اللہ خان کو اینٹی کرپشن بیورو نے گرفتار کیا تھا۔ Amanatullah Khan in ACB Custody

Amanatullah Khan in ACB Custody
عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی امانت اللہ خان

By

Published : Sep 17, 2022, 7:04 PM IST

نئی دہلی:دہلی وقف بورڈ کے فنڈ میں مبینہ بدعنوانی سے متعلق معاملے میں راؤز ایونیو میں سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے پوچھ گچھ کے لیے امانت اللہ خان کو 4 دن کے لیے اینٹی کرپشن بیورو کے مطالبے پر پولیس تحویل میں بھیجا ہے۔ امانت اللہ خان کو راوز اوینیو کورٹ میں پیش کیا گیا تھا جہاں اینٹی کرپشن بیورو کے مطالبہ پر انہیں 4 دن کی پولیس ریمانڈ میں بھیجا گیا۔ Amanatullah Khan Arrested

اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے امانت اللہ خان نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر سے اینٹی کرپشن بیورو کو کچھ بھی نہیں ملا ہے یہ سب مجھے اور میری پارٹی کو بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے۔ Delhi Waqf Board

انہوں نے کہا کہ جو کچھ اے سی بی نے حاصل کیا ہے اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ امانت اللہ خان نے 24 لاکھ روپے اور پستول سے متعلق بھی واضح طور پر کہا کہ میں اتنا جانتا ہوں کہ میرے گھر سے کچھ بھی برآمد نہیں کیا گیا باقی میں کسی اور کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں عام آدمی پارٹی سے اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو گزشتہ روز اینٹی کرپشن بیورو نے تفتیش کے لیے بلایا تھا جب وہ تفتیش کے لیے سول لائن میں واقع وکاس بھون پہنچے تب کے پیچھے اوکھلا میں واقع ان کے گھر اور دیگر 5 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی گئی۔ اس دوران پولیس نے دو گھروں سے 24 لاکھ روپے نقد اور دو پستول برآمد کی، جس کے بعد امانت اللہ خان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن بیورونے امانت اللہ خان سے دوپہر 3 بجے سے رات 11 بجے تک تفتیش کی۔

دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کے خلاف جنوری 2020 میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں غیر قانونی طریقے سے تقرری کرنے اور دہلی وقف بورڈ کے خزانے میں گڑبڑی کرنے جیسے الزامات ان پر لگائے گئے تھے۔ اسی معاملے میں اے سی بی تفتیش کر رہی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details