گوپال رائے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت کے ذریعہ بنائے گئے تینوں زرعی قوانین کے خلاف ملک بھر کے کسان 10 دن سے سڑکوں پر ہیں۔ بچے، بوڑھے، خواتین سب سردی کی رات سڑکوں پر سونے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے عدالتوں میں تاریخ پہ تاریخ کی بات سنی تھی، لیکن پہلی مرتبہ دیکھ رہے ہیں کہ کسان سردی میں احتجاج کررہے ہیں، اور حکومت بات چیت پر بات چیت کررہی ہے۔
عام آدمی پارٹی نے بھارت بند کی حمایت کی گوپال رائے نے کہا کہ کسان ایک طرف ان تینوں زرعی قوانین کو واپس لیے جانے کا مطالبہ کرررہے ہیں، وہیں دوسری جانب حکومت کسانوں کو زبردستی ان کے فائدے بتا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اروند کیجریوال نے کال دی ہے کہ دہلی اور ملک بھر کے عام آدمی پارٹی کے عہدیداران و کارکنان کسانوں کی حمایت کریں۔
ملک بھر میں پارٹی کے کارکنان نے سے اپیل کرتے ہوئے گوپال رائے نے کہا کہ یہ لڑائی صرف کسانوں کی نہیں ہے، یہ ملک کی لڑائی ہے اور اگر زراعت کو ختم کردیا جائے گا، تو ملک بھی ختم ہوجائے گا۔اسی لیے تمام ریاستوں اور اضلاع کے کارکنان کسانوں کی حمایت میں آگے آئیں۔