اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Slams AAP عام آدمی پارٹی سیاسی عدم اعتماد کی علامت بن چکی ہے، بی جے پی - بی جے پی کے قومی ترجمان ڈاکٹر سدھانشو ترویدی

بی جے پی کے قومی ترجمان ڈاکٹر سدھانشو ترویدی نے کہا کہ اروند کیجریوال نے اپنی سیاست میں قول اور فعل میں فرق کو جس طرح دکھایا ہے، اس نے نہ صرف اروند کیجریوال کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے بلکہ ان کی سیاسی ساکھ پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 5, 2023, 5:54 PM IST

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعہ کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اے اے پی اور اس جیسی دیگر سیاسی جماعتیں عدم اعتماد کی علامت بن چکی ہیں۔ بی جے پی کے قومی ترجمان ڈاکٹر سدھانشو ترویدی نے یہاں بی جے پی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال کے شاہی 'شیش محل' سے متعلق ان کے قول و فعل میں فرق کے ثبوت کے ساتھ کیجریوال پر حملہ کیا۔

ڈاکٹر ترویدی نے کہا، اروند کیجریوال نے اپنی سیاست میں قول اور فعل میں فرق کو جس طرح دکھایا ہے، اس نے نہ صرف اروند کیجریوال کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے بلکہ ان کی سیاسی ساکھ پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ اروند کیجریوال کی طرح گمراہ کن باتیں اکثر سیاسی جماعتوں کے بارے میں عوام میں عدم اعتماد پیدا کرتی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستانی سیاست میں صداقت کی علامت ہیں جبکہ عام آدمی پارٹی اور ان جیسی تمام سیاسی جماعتیں عدم اعتماد کی علامت بن چکی ہیں۔

کیجریوال کی رہائش گاہ پر سنسر شدہ سلائیڈنگ ڈور کا ویڈیو دکھاتے ہوئے بی جے پی ترجمان نے نشاندہی کی کہ آنکھیں کھلنے کے ساتھ ہی یہاں کیجریوال کی بے شرمی کے دروازے بھی کھل گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈران کو کیجریوال کے گھر کا ملک کے قومی سطح کے لیڈروں سے موازنہ کرتے دیکھا گیا ہے، لیکن اب جس طرح کے حقائق دیکھے گئے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ اس تناظر (سلائیڈنگ ڈور) میں بین الاقوامی سطح تک پہنچتے نظر آرہے ہیں ۔

کیجریوال کی بدعنوانی اور آمرانہ رویہ پر تنقید کرتے ہوئے ڈاکٹر ترویدی نے کہا کہ اب تک ایسا لگتا تھا کہ کیجریوال کا موازنہ بڑے بدعنوان لیڈروں کے عالیشان گھروں سے کیا جاتا ہے لیکن اب لگتا ہے کہ صدام حسین اور کم جونگ کے مکانات میں جس طرح کی عیش و آرام کی چیزیں نظر آتی تھیں، اتنی ہی چیزیںکیجریوال کے گھر میں نظر آرہی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ علاقائی پارٹی سے قومی پارٹی بننے کے ساتھ ساتھ اس معاملے میں بین الاقوامی سطح تک بھی پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: AAP Slams BJP Government مودی حکومت کیجریوال کی جاسوسی کرا رہی ہے، عآپ کا الزام

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details