اردو

urdu

ETV Bharat / state

رجحانوں میں عام آدمی پارٹی بڑی جیت کی سمت گامزن - دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی آگے

دہلی اسمبلی انتخابات کی 70سیٹوں کے 11بجے تک کے موصول رحجانات کے مطابق عام آدمی پارٹی (آپ) ایک بار پھر بڑی جیت کی سمت بڑھ رہی ہے۔

رجحانوں میں عام آدمی پارٹی بڑی جیت کی سمت گامزن
رجحانوں میں عام آدمی پارٹی بڑی جیت کی سمت گامزن

By

Published : Feb 11, 2020, 11:55 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 11:23 PM IST

دہلی میں سبھی 70سیٹوں کے موصول رجحانوں کے مطابق آپ 52اور بی جےپی18 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ کانگریس کی جھولی ابھی تک خالی ہے۔

نئی دہلی اسمبلی سے وزیراعلی اروند کیجریوال بی جے پی امیدوار سنیل کمار یادو سے 4 ہزار 387 ووٹوں سے سبقت بنائے ہوئے ہیں۔پٹپڑگنج سیٹ سے نائب وزیراعلی منیش سیسودیا صرف 74ووٹوں سے آگے ہیں۔

شاہدرا سے اسمبلی اسپیکر رام نیواس گوئل بی جے پی کے سنجے گوئل 12 سو 3 ووٹوں سے پیچھے ہیں۔شکور بستی سے وزیر صحت ستیندر جین بی جےپی کے ایس سی وتس سے 51ووٹوں سے پیچھے ہیں۔
شالی مار باغ سے بی جےپی کی ریکھا گپتا آپ کی وندن کماری سے 1203ووٹوں سے آگے ہیں۔منڈکا سے بی جےپی کے آزاد سنگھ آپ کے دھرم پال لاکڑا سے 1 ہزار 442 ووٹوں سے آگے ہیں۔
بوانا(ریزرو)سےبی جےپی کے رویندر کمار آپ کے جے بھگوان سے 8 ہزار 998 ووٹوں سے آگے ہیں۔چاندنی چوک سے آپ کے پرہلاد ساہنی کانگریس کی الکا لامبا سے 12 ہزار 273 ووٹوں سے آگے ہیں۔

مصطفی آباد سے بی جےپی رکن اسمبلی جگدیش پردھان آپ کے حاجی یونس پر 19 ہزار 974 ووٹوں سبقت بنا لی ہے۔

دہلی اسمبلی کی 70سیٹوں کے شروعاتی رجحانات میں عام آدمی پارٹی نے سبقت حاصل کررکھی ہے۔ اس کے ساتھ ہی راوز ایونیو میں واقع عام آدمی پارٹی ہیڈکوارٹر پر حامیوں کی بھیڑ جمع ہونی شروع ہوگئی ہے۔

اسمبلی کی 70سیٹوں کے لیے منگل کی صبح آٹھ بجے 21مراکز پر ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔ شروعاتی رجحان میں 50سے زائد سیٹوں پر عام آدمی پارٹی آگے ہے۔ بی جے پی 16اور کانگریس ایک سیٹ پر آگے ہے۔

اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر وجیندر گپتا نے روہنی سے شروعاتی سبقت بنا لی ہے۔ گریٹر کیلاش سے عام آدمی پارٹی کے سوربھ بھاردواج سبقت بنائے ہوئے ہیں۔ وشواس نگر سے بی جے پی کے اوم پرکاش شرما آگے ہیں۔

مالویہ نگر سے عام آدمی پارٹی کے سومناتھ بھارتی نے شروعاتی سبقت بنائی ہے۔ سنگم وہار سے پونم آزاد پیچھے چل رہی ہیں۔
راجندر نگر سے عام آدمی پارٹی کے راگھو چڈا آگے ہیں۔ اوکھلہ سے امانت اللہ خان آگے ہیں۔ ہری نگر سے بی جے پی کے تیجندر پال سنگھ بگا آگے ہیں۔
کانگریس کے ہارون یوسف بلیماران سے آگے ہیں۔ کپل مشرا ماڈل ٹاون سے پیچھے ہیں۔
بی جے پی کے امیدوار کراول نگر، کرشنا نگر، بدرپور، گونڈا، موتی نگر، بجواسن اور دہلی کینٹ سے آگے چل رہے ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 11:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details