دہلی کی منڈکا سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے امیدواردھرم پال لاکرا نے رٹرننگ افسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی کے ساتھ لگائے حلف نامہ میں 292 کروڑ روپے کی املاک کی تفصیلات دی ہیں۔
دہلی اسمبلی انتخابات لڑرہے امیدواروں کی فہرست میں لاکرا کی پراپرٹی سب سے زیادہ ہے، لاکرا کی ذرائع آمدنی کاروبار اور زراعت ہے، ان کے پاس کافی منقولہ اور غیرمنقولہ پراپرٹی ہے۔
دہلی میں سب سے امیر امیدوار عام آدمی پارٹی کا عام آدمی پارٹی کے ایک دیگر امیدوار رام سنگھ جو بدر پور سیٹ سے میدان میں ہیں ان کے پاس 80 کروڑ روپے کی پراپرٹی ہے، وہ کانگریس کے ٹکٹ پر دو بار رکن اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔
ان کی 80 کروڑ روپے کی پراپرٹی میں سے 30.3 کروڑ روپے کی املاک غیرمنقولہ ہے، جبکہ مرسڈیز سی کلاسک کار اور کئی بینک ڈپازٹ بھی ہیں۔
عام آدمی پارٹی کی ایک اور امیدوار پرمیلا ٹوکس کے پاس بھی 80 کروڑ روپے سے زیادہ کی پراپرٹی ہے۔ اس میں 64.6 کروڑ کی غیرمنقولہ املاک ہے۔
امیدواروں کی طرف سے دیئے گئے حلف ناموں کا جائزہ لینے کے بعد یہ دلچسپ حقیقت سامنے آئی ہے کہ عام آدمی پارٹی کے 24 رکن اسمبلی نے پانچ برسوں میں 40 کاریں خریدیں ہیں۔
ان میں سے 35 کاروں پر وی آئی پی نمبر ہے اس نمبرکو کوئی بھی شخص نیلامی کے ذریعے خرید سکتا ہے جن کی فروخت تین اور پانچ لاکھ روپے سے شروع ہوتی ہے۔