نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 'دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا کے انکشافات کے بعد پوری بھارتیہ جنتا پارٹی صدمے میں ہے۔ اس کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ مہاراشٹر، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اروناچل پردیش، اتراکھنڈ، بنگال اور گوا سمیت پورے ملک میں اپوزیشن کی حکومتوں کو گرانے، ایم ایل ایز کو خریدنے اور توڑنے کے عمل میں سی بی آئی اور ای ڈی ان کے سب سے بڑے ہتھیار تھے۔ وہ یہی تجربہ دہلی میں کرنا چاہتے تھے۔ وہ تجربہ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا۔ Sanjay Singh on Modi Govt
یہ بھی پڑھیں: Sanjay Singh On Modi Government مودی حکومت کیجریوال کی مقبولیت کو روکنا چاہتی ہے