آئندہ ماہ فروری میں دہلی اسمبلی انتخابات ہوں گے، آٹھ فروری کو ووٹنگ ہوگی اور 11 فروری کو نتائج ظاہر کیے جائیں گے اس کے لیے عام آدمی پارٹی نے 5 مسلم امیدواروں کو بھی ٹکٹ دیا ہے۔
رکن اسمبلی امانت اللہ خان، ویڈیو دہلی کے مٹیا محل سے عاصم خان اور سیلم پور سے حاجی اشراق کا ٹکٹ نہیں دیا گیا جبکہ کانگریس چھوڑ کر عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے والے شعیب اقبال کو مٹیا محل سے ٹکٹ ملا۔
اس تعلق سے عام آدمی پارٹی کے قد آور مسلم رہنما اور اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی۔
اوکھلا اسمبلی حلقہ سے امانت اللہ خان، سیلم پور سے عبد الرحمان، مصطفی آباد سے حاجی یونس اور بلی ماران سے عمران حسین کو ٹکٹ دیا گیا۔
واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی نے تمام 70 اسمبلی حلقوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا، جس میں 46 موجودہ ممبران اسمبلی کو دوبارہ جبکہ 24 نئے چہروں کو ٹکٹ دیا گیا۔
اس قبل سنہ 2015 اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 5 مسلم امیدوار کو میدان میں اتارا تھا، جس میں 4 کو فتح حاصل ہوئی تھی، اس وقت مٹیا محل سے عاصم خان کو وزیر بھی بنایا گیا لیکن بدعنوانی کا الزام عائد ہونے کے بعد ان سے وزارت لے لی گئی اور اب ٹکٹ بھی کاٹ دیا گیا۔
عام آدمی پارٹی کے سروے میں حاجی اشراق کمزور امیدوار ہونے کی بات کہی گئی اسی لیے انہیں ٹکت نہیں دیا گیا۔