راکیش کمار ریاستی کانگریس صدر سبھاش چوپڑا اور چیف ترجمان مکیش شرما کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوئے۔
چوپڑا نے اس موقع پر میڈیا سے کہا کہ ’دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے اپوزیشن اور بالخصوص آپ پارٹی کے رہنما کانگریس کا دامن تھام رہے ہیں۔ کانگریس کے دروازے ہر اس رہنما کے لیے کھلے ہیں جو پارٹی کے سیکولرازم کے نظریے میں یقین رکھتا ہے۔