اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: سیاسی جماعتوں کے اراکین میں بحث و تکرار - کارکنان کے درمیان جھڑپ

دارالحکومت دہلی کراڑی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان بحث و تکرار کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ انتخابی مہم کے دوران عام آدمی پارٹی کے کارکنان اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔ نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور کچھ لوگوں نے مداخلت کر کے معاملہ کو ختم کیا۔

دوسیاسی پارٹیوں کے کارکنان کے درمیان جھڑپ
دوسیاسی پارٹیوں کے کارکنان کے درمیان جھڑپ

By

Published : Jan 29, 2020, 1:00 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 9:39 AM IST

آج کل دہلی میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران دہلی کراڑی اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار اور بی جے پی کے امیدوار آپس میں لڑنے لگے۔ معاملہ اس وقت کا ہے جب عام آدمی پارٹی کے کارکنان انتخابی مہم کے لیے کراڑی اسمبلی میں گھوم رہے تھے۔ اسی دوران دونوں پارٹیوں کے کارکنان آپس میں لڑنے لگے۔

دوسیاسی پارٹیوں کے کارکنان کے درمیان جھڑپ، دیکھیں ویڈیو

الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ اسی وقت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رکن اسمبلی انل جھا کے کچھ حامیوں نے ان کے خلاف نازیبا الفاط کا استعمال کیا۔ اس بات کی مخالفت کی گئی تو نوبت ہاتھا پائی تک اتر آئی۔

الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی، جو موجودہ امیدوار بھی ہیں، ان کے حامیوں نے شادی پارٹی کی خاتون ملازم کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور ان کے ساتھ ناروا برتاؤ کیا، جس سے معاملہ اور بھی زیادہ بڑھ گیا۔

غورطلب ہے کہ دونوں کارکنان کے درمیان معاملہ بڑھتا دیکھ کر کچھ لوگوں نے مداخلت کی اور معاملہ کو ختم کیا لیکن اب بھی دونوں کارکنان کے درمیان ماحول کشیدہ ہیں جو کہ کسی پارٹی کے لیے کسی بھی طرح سے صحیح نہیں ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 9:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details