دارالحکومت دہلی کے دوارکا سیکٹر-6 میں واقع ڈی ڈی اے فلیٹ کی دوسری منزل سے ایک خاتون اور ایک نوجوان نے ایک ساتھ کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ فلیٹ کی دوسری منزل سے دونوں نے ایک ساتھ کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دہلی: خاتون اور نوجوان نے خودکشی کی کوشش کی - ایک فلیٹ کی دوسری منزل سے کود کر خودکشی کی کوشش
دہلی کے دوارکا سیکٹر-6 میں ایک فلیٹ کی دوسری منزل سے ایک خاتون اور ایک نوجوان نے ایک ساتھ کود کر خودکشی کی کوشش کی جس سے دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دہلی: ایک خاتون اور نوجوان نے خودکشی کی کوشش کی
واقعہ سہ پہر تین بجے کا ہے۔ اس معاملے کے تعلق سے تھانہ دوارکا کی پولیس کو اطلاع دی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی ہے اور کیس کی تفتیش کررہی ہے۔
پولیس نے دونوں کو تشویشناک حالت میں علاج کے لئے قریبی اسپتال میں داخل کرایا ہے جہاں دونوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔