اردو

urdu

ETV Bharat / state

Delhi Crime دہلی میں شاطر مجرم گرفتار

دہلی پولیس نے پیر کو بتایا کہ انل چوہان (52) ولد لیفٹیننٹ دیش راج چوہان دہلی کے خان پور ایکسٹینشن اور آسام کے سونیت پور (تیج پور) میں رہتا تھا۔ اسے دہلی سنٹرل ڈسٹرکٹ پولیس کی ٹیم نے گرفتار کیا،دہلی پولیس نے پیر کو بتایا کہ انل چوہان (52) ولد لیفٹیننٹ دیش راج چوہان دہلی کے خان پور ایکسٹینشن اور آسام کے سونیت پور (تیج پور) میں رہتا تھا۔ اسے دہلی سنٹرل ڈسٹرکٹ پولیس کی ٹیم نے گرفتار کیا۔ Wanted Criminal Arrested By Delhi Police

گرفتار
گرفتار

By

Published : Sep 6, 2022, 10:18 AM IST

دہلی پولیس نے 180 سے زیادہ معاملات میں ملوث ایک شاطر مجرم انیل چوہان کو گرفتار کیا ہے جو آسام حکومت کے ذریعہ درج ایک فرسٹ کلاس زمرے کا ٹھیکیدار تھا۔ اس پرگینڈے کے سینگوں کی اسمگلنگ اور ملک بھر میں مختلف مقامات سے تقریباً 5000 گاڑیاں چوری کرنے جیسے کئی الزامات ہیں۔ Wanted Criminal Arrested By Delhi Police دہلی پولیس نے پیر کو بتایا کہ انل چوہان (52) ولد لیفٹیننٹ دیش راج چوہان دہلی کے خان پور ایکسٹینشن اور آسام کے سونیت پور (تیج پور) میں رہتا تھا۔ اسے دہلی سنٹرل ڈسٹرکٹ پولیس کی ٹیم نے گرفتار کیا۔

پولیس ریلیز کے مطابق اس کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل، ایک مسروقہ کار، چھ دیسی پستول اور سات زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے خلاف پہلے ہی 181 مقدمات درج ہیں۔ اسے مخبروں سے ملنے والی اطلاع کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ اس آپریشن کے لیے انسپکٹر سندیپ گودارا کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس میں سب انسپکٹر مکیش تومر، اے ایس آئی یوگیندر، اے ایس آئی آدیش، اے ایس آئی کورپال، اے ایس آئی سریندر، ہیڈ کانسٹیبل دلشاد، ایچ سی سندیپ، ایچ سی پنکج اور امت شامل تھے۔

پولیس کے مطابق، انٹیلی جنس معلومات پر تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے، اس ٹیم نے انل چوہان کو گرفتار کیا اور اس کے خلاف ڈی بی روڈ میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا ایک مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کی گئی ہے۔ ریلیز کے مطابق انل نے 1998 سے ہی گاڑیاں چوری کرنے لگاتھا اور اسے ماضی میں بھی کئی بار پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ اسے نظام الدین کے علاقے میں ایک جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ان کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ بینک نے اس کی جائیدادوں کونیلام کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق وہ دوبارہ گاڑی چوری کے جرم میں ملوث ہو گیاتھا۔

مزید پڑھیں:دہلی: بے دخلی کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والا ملزم گرفتار

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details