اردو

urdu

By

Published : Jul 24, 2020, 9:41 PM IST

ETV Bharat / state

وفاقی ایجنٹوں کے صحافیوں پر حملہ سے متعلق امریکی عدالت کا اہم فیصلہ

امریکہ کی ایک عدالت نے جمعہ کو ایک حکم جاری کیا ہے جس کے تحت پورٹ لینڈ میں تعینات وفاقی قانون نافذ کرنے والے ایجنٹوں کو شہر میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والے صحافیوں اور قانونی مبصرین کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

امریکی عدالت نے وفاقی ایجنٹوں کے صحافیوں پر حملہ کرنے پر پابندی عائد کی
امریکی عدالت نے وفاقی ایجنٹوں کے صحافیوں پر حملہ کرنے پر پابندی عائد کی

امریکی سیشن کورٹ نے ضلع اوریگن کے لئے امریکی سول لبرٹیز ایسوسی ایشن کے ذریعہ ایک مقدمہ کا فیصلہ سنایا، وفاقی مدعا علیہ،ان کے ایجنٹ اور ملازم اور ان کی ہدایات پر کام کرنے والے سبھی شخص کو کسی بھی صحافی یا قانونی مبصرین کے خلاف گرفتاری کی دھمکی یا جسمانی طاقت کا استعمال کرنے سے تب تک روکا جارہا ہے جب تک کی وفاقی ایجنٹ یہ ثابت نہیں کر پائے کہ مذکورہ شخص نے جرم کیا ہے۔

جج مائیکل سائمن نے واضح کیا کی ایسے اشخاص کو ایک جگہ جمع نہیں ہونے کا حکم جاری ہونے کے بعد منتشر ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی اور ایسی صورت حال میں ان کی کوئی گرفتاری نہیں کی جائے گی۔

جج نے اپنے فیصلہ میں کہا،’’اگر صحافی یا قانونی مبصر اس جگہ پر رہنے کے بعد اتفاقی طور پر ہجوم پر قابو پانے والے آلات کے زد میں آتے ہیں تو وفاقی مدعا علیہ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔ یہ حکم اگلے دو ہفتے کے لئے ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details