دہلی: سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن( سی بی آئی)، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے) سے متعلقہ افسران کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم جلد ہی برطانیہ جائے گی۔ اس کا مقصد بھارت کے انتہائی مطلوب مفروروں کی حوالگی میں تیزی لائی جا سکے۔ برطانیہ میں پناہ لیے ہوئے مفروروں میں دفاعی ڈیلر سنجے بھنڈاری، ہیروں کے تاجر نیرو مودی اور کنگ فشر ایئر لائنز کے پروموٹر وجے مالیا شامل ہیں۔
سی بی آئی، ای ڈی اور این آئی اے کے چنندہ افسران کی ٹیم کی قیادت وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار کر سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کی اعلیٰ سطحی ٹیم لندن میں برطانیہ کے عہدیداروں سے ملاقاتیں طے کی ہیں۔ یہ ملاقاتیں بھارتی ہائی کمیشن نے پلان کئے ہیں۔ ان ملاقاتوں میں صرف وہ شواہد اکٹھے کیے جائیں گے جن سے پتہ چل سکے گا کہ مفرور ملزمان نے لندن میں کتنی جائیدادیں حاصل کیں اور ان کے بینک اکاؤنٹس میں کیا کیا لین دین ہوا۔