اردو

urdu

By

Published : Jan 27, 2020, 11:52 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 5:15 AM IST

ETV Bharat / state

یوپی پولیس کی مبینہ زیادتی پر مبنی رپورٹ کا اجراء

شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف 19 دسمبر کو لکھنؤ میں ہوئے احتجاج میں پولیس کی مبینہ زیادتی، احتجاج کرنے والوں کی گرفتاری اور عام لوگوں کے ساتھ پولیس کے ناروا سلوک پر مبنی ایک تفصیلی رپورٹ سابق جج اور سابق انتظامی افسران کے ایک پینل کی موجودگی میں کل جاری کی جائے گی۔

جاری ایک ریلیز کے مطابق اس رپورٹ میں اترپردیش میں حالیہ تشدد کی مکمل معلومات ہوگی۔ خیال رہے کہ 19 دسمبر کو لکھنؤ میں قومی شہریت (ترمیمی) قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ہوئے احتجاج میں تشدد برپا ہوگیا تھا اور تشدد کے بعد صرف لکھنؤ میں تقریبا 150 سے زائد کو گرفتار کر تھانے میں مار پیٹ کی گئی، جیل میں ڈالا گیا، پھر پوری ریاست میں جائدادیں سیل کی گئیں، گولیاں چلائی گئیں، جس میں 23 بے گناہ لوگ پولیس کی گولیوں کا شکار ہوئے تھے۔

پولیس کی طرف سے گرفتار کیے گئے بے گناہ لوگوں میں سے لکھنؤ میں 26 نوجوانوں کی ضمانت ہو پائی ہے۔ ان پر امن مظاہرہ کرنے والے شہریوں پر 307، 7 سی ایل اے اور 120B سمیت دیگر دفعات لگا کر جیل میں بند کر دیا گیا ہے۔


ریلیز میں کہا گیا کہ لکھنؤ میں جیل بھیجے گئے 150 قیدیوں میں زیادہ تر، مزدور، کمزور طبقے سے آئے نوجوان، ہوٹل کے ویٹر، ٹیلر اور رکشا پلر شامل ہیں۔ یہ محض اتفاق نہیں ہے ان بے گناہ لوگوں کو گرفتار کرنے میں ریاست کی مشینری کے لیے ان کی مسلم تشخص ہی اہم تھی۔ اس سلسلے میں لکھنؤ کے قیدیوں کے بارے میں ہم نے ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے جسے متاثرین کی آپ بیتی سننے کے بعد تیار کی گئی ہے۔


مندرجہ ذیل اہم شخصیات کی موجودگی میں رپورٹ ریلیز کی جائے گی۔ جن میں جسٹس برکت علی زیدی (الہ آباد ہائی کورٹ) وکاس نارائن رائے سابق آئی پی ایس، ڈی جی پی ہریانہ،جسٹس رفاقت علی خان (سابق جج-الہ آباد ہائی کورٹ)جسٹس بی ڈی نقوی، (سابق جج لکھنؤ ہائی کورٹ) وبھوتی نارائن رائے سابق (آئی پی ایس، ڈی آئی جی اترپردیش)، ظفر الاسلام خان، چیرمین دہلی اقلیتی کمیشن۔

یہ پروگرام آئین بچاؤ دیش بچاؤ مہم،کے تحت ہو رہا ہے جس کے سرپرست ڈاکٹر عزیز قریشی سابق گورنر اترپردیش، اتراکھنڈ و میزورم ہیں اور کنوینر پروفیسر رمیش دکشت اور عمیق جامعی ہیں۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 5:15 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details