اردو

urdu

ETV Bharat / state

Iftar Party at Minorities Commission: مختلف مذہبی کتابوں کے پیغام کو عام کرنے کے لئے نئی کتاب مرتب کی جائے گی، قومی اقلیتی کمیشن - دہلی خبر

قومی اقلیتی کمیشن کے نو منتخب چیئرمین اقبال سنگھ لالپورا کے صدارتی کمیشن کی جانب سے پہلی بار افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں قومی اقلیتی کمیشن کے تمام اراکین سمیت مختلف مذاہب کے اسکالرز نے شرکت کی۔ Iftar Party Organized by National Minorities Commission

قومی اقلیتی کمیشن
قومی اقلیتی کمیشن

By

Published : Apr 29, 2022, 9:40 AM IST

قومی اقلیتی کمیشن کی جانب سے مختلف مذاہب کی مذہبی کتابوں سے کچھ خاص باتیں نکال کر ایک نئی کتاب تیار کرنے کوشش کی جارہی ہے، تاکہ لوگ ایک دوسرے کے مذاہب کے بارے میں واقف ہوسکیں۔ قومی اقلیتی کمیشن کے نو منتخب چیئرمین اقبال سنگھ لالپورا کے صدارتی کمیشن کی جانب سے پہلی بار افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں قومی اقلیتی کمیشن کے تمام اراکین سمیت مختلف مذاہب کے اسکالرز نے شرکت کی۔ Iftar Party Organized by National Minorities Commission

قومی اقلیتی کمیشن


اس دوران چیئرمین اقبال سنگھ لالپورا نے بتایا کہ گزشتہ دنوں انہیں مسلمانوں کی مذہبی کتاب قرآن مجید کو پڑھنے کا موقع ملا، اس دوران انہیں اسلام سے متعلق کئی چیزیں معلوم ہوئیں، اقبال سنگھ لالپورا نے کہا کہ جو لوگ اللہ پر یقین رکھیں گے کامیابی بھی انہیں ہی ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی اقلیتی کمیشن مختلف مذاہب کی مذہبی کتابوں سے کچھ خاص باتیں نکال کر ایک نئی کتاب تیار کرنے کوشش کر رہی ہیں تاکہ ہم ایک دوسرے کے مذاہب کے بارے میں جان سکیں، انہوں نے بتایا کہ اس کتاب میں مختلف مذاہب کی جانکاری ہوگی جسے تمام افراد پڑھ کر دیگر مذاہب سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں گے۔ Iftar Party at Minorities Commission

اس کتاب کو مرتب کرنے کے بعد حکومت سے بات کی جائے گی تاکہ وہ اس کتاب کو عوام کے درمیان پہنچائے تاکہ لوگ ایک دوسرے کے مذہب کے بارے میں جان سکیں، اس سے پہلے قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین نے کہا کہ میں مبارک باد پیش کرتا ہوں اپنے مسلمان بھائیوں کو جو روزہ رکھ رہے ہیں نماز پڑھ رہے ہیں اور زکاۃ ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام میں بھی ملک کی خوشحالی اور ملک کے تحفظ کی تعلیم موجود ہے، یہ بھارت ہم سب کا ہے اور ہم سب نے مل کر اسے خوشحال بنایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details