اردو

urdu

دہلی: ''ہائر ایجوکیشن - کورونا کے ساتھ، کورونا کے بعد" پر قومی سمپوزیم کا انعقاد

اس موقع پر ایجوکیشن کلچر اپلفمنٹ ٹرسٹ کے نیشنل سیکریٹری اتل کوٹھاری نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران ہم نے نئے معمول (نیو نارمل ) میں رہنا سیکھا ہے، ابتدا میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، کورونا میں اعلیٰ تعلیم ایک بڑا چیلنج تھا لیکن صرف تین ماہ میں 90 فیصد تعلیم آن لائن ہو گئی۔ اب ہمیں سمجھنا ہوگا کہ ہم نئے معمول کو کیسے دیکھیں گے۔

By

Published : Oct 18, 2021, 9:28 PM IST

Published : Oct 18, 2021, 9:28 PM IST

ETV Bharat / state

دہلی: ''ہائر ایجوکیشن - کورونا کے ساتھ، کورونا کے بعد" پر قومی سمپوزیم کا انعقاد

دہلی: ''ہائر ایجوکیشن - کورونا کے ساتھ، کورونا کے بعد" پر قومی سمپوزیم کا انعقاد
دہلی: ''ہائر ایجوکیشن - کورونا کے ساتھ، کورونا کے بعد" پر قومی سمپوزیم کا انعقاد

قومی دارالحکومت دہلی کے اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس کے آڈیٹوریم میں شیکشا سنسکرتی اتھان اور ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز اینڈ اسٹرکچر فاؤنڈیشن کے مشترکہ سرپرستی میں "ہائر ایجوکیشن - کورونا کے ساتھ ، کورونا کے بعد" پر ایک قومی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

دہلی: ''ہائر ایجوکیشن - کورونا کے ساتھ، کورونا کے بعد" پر قومی سمپوزیم کا انعقاد

پروگرام کا افتتاح مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کیا۔ مہمانوں کا استقبال ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر پنکج متل نے کیا۔

اس موقع پر ایجوکیشن کلچر اپلفمنٹ ٹرسٹ کے نیشنل سیکریٹری اتل کوٹھاری نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران ہم نے نئے معمول (نیو نارمل )میں رہنا سیکھا ہے، ابتدا میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، کورونا میں اعلیٰ تعلیم ایک بڑا چیلنج تھا لیکن صرف تین ماہ میں 90 فیصد تعلیم آن لائن ہو گئی۔ اب ہمیں سمجھنا ہوگا کہ ہم نئے معمول کو کیسے دیکھیں گے۔

دھرمیندر پردھان نے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں پروگرام کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعلیٰ تعلیم کا نتیجہ ہے کہ ہندوستان آج دنیا کے سب سے بڑے ویکسین تیار کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ حکومت ہند نے آج تک ملک کے شہریوں کو 97 کروڑ سے زائد ویکسین دی ہیں جو کہ ملک کی اجتماعی کامیابی ہے۔

دہلی: ''ہائر ایجوکیشن - کورونا کے ساتھ، کورونا کے بعد" پر قومی سمپوزیم کا انعقاد

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ سچا سودہ کے سربراہ رام رحیم سمیت 5 قصورواروں کو عمر قید

انہون نے کہا کہ حکومت ہند کورونا دور میں اعلیٰ تعلیم میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں حساس ہے اور ملک کے ماہرین تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تعلیمی شعبے میں ضروری تبدیلیوں کے لیے تجاویز بھیجیں۔ ہم ضروری اصلاحات کے لیے پرعزم ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details