جنوبی دہلی کے نارکوٹکس اسکواڈ نے شراب اسمگلنگ کے معاملے میں دو ملزمان کو گرفتارکیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے غیر قانونی شراب کے 40 پیٹی برآمد ہوئی ہیں۔
مخبر کی اطلاع پر جنوبی دہلی کی اسکواڈ ٹیم نے ایم بی روڈ کے آس پاس اور اس کے ارد گرد جال بچھایا اور رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب بدر پور سے ایک کار مشکوک حالت میں آرہی تھی۔ جب مخبر نے ایک اشارہ کیا تو پولیس نے کار کو رکنے کا اشارہ کیا، لیکن رکنے بجائے ڈرائیور کار کو تیزی سے بھگانے کی کوشش کی اور اس کے بعد آخر کار نارکوٹکس اسکواڈ کی ٹیم نے کار کو رکوا کر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔