اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک والدہ کی اشکبار آنکھوں سے وزیراعلیٰ کیجریوال سے اپیل - ایک والدہ کی اشکبار آنکھوں سے وزیراعلیٰ کیجریوال سے اپیل

لاک ڈاون سے پہلے دہلی سے اپنے سسرال پاکستان گئے سعید احمد چار ماہ سے گھر والوں سے دور ہیں۔ پاکستان میں چار مہینے کے بعد جب وہ واگھہ بارڈر کے پاس اپنے وطن لوٹے تو پنجاب انتظامیہ نے انہیں کورنٹائن کر دیا۔

delhi news
delhi news

By

Published : Jun 29, 2020, 5:47 AM IST

اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ امرتسر میں کورنٹائن سعید احمد نے اپنے گھر والوں کو اپنے پریشانی بتائی کہ ان کے پاس پیسے نہیں ہیں اور یہ دن بڑی تکلیفوں میں گزر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں پرانی دہلی میں رہنے والے سعید احمد کی والدہ کا رو رو کر برا حال ہے۔

ایک والدہ کی اشکبار آنکھوں سے وزیراعلیٰ کیجریوال سے اپیل

اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ ان کے بچے کو امرتسر سے دہلی لانے کا حکومت انتظام کرے۔

سعید احمد کے والد شفیق الرحمان نے کہا کہ 'ہمارا بیٹا سعید چار مہینے پہلے اپنے سسرال گیا تھا۔ ایک مہینے کا اس کا ویزا تھا۔ وہ وہاں کورونا کی وجہ سے لاک ڈاون میں پھنس گیا۔ اب جب وہ انڈیا میں داخل ہوا تو پنجاب کے امرتسر میں اسے کورنٹائن کر دیا گیا جہاں اسے کرائے کے گیسٹ ہاوس میں رہنے کو کہا گیا ہے جبکہ اس کے پاس پیسے نہیں ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'میری دہلی حکومت سے مانگ ہے کہ وہ میرے بیٹے اور جتنے دہلی والے وہاں کورنٹائن ہیں، ان سب کو دہلی لانے کا انتظام کریں۔'

سعید احمد کی پڑوسی مینا بیگم نے بتایا کہ 'ان کے بیٹے کے پاکستان میں لاک ڈاون کی وجہ سے پھنسنے کے بعد سے ان کا برا حال ہے اور بڑی مشکل سے ان کا گزربسر ہو رہا ہے۔ ہمارا دہلی حکومت سے مطالبہ ہے کہ دہلی والوں کو ان کے گھر تک لانے کے لیے بس کا انتظام کرے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details