دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ میٹرو اسٹیشن Jamia Nagar Metro Station کی ای رکشا پارکنگ میں آگ Fire Incident لگ گئی۔ آتشزدگی کے اس واقعے میں 80 سے زائد ای رکشہ کے جل کر خاک ہو جانے کی اطلاع ہے۔ دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ای-رکشا میٹرو پارکنگ میں آگ لگ گئی تھی، جس کی وجہ سے کئی گاڑیاں جل گئیں۔ اب آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
ڈی ایف ایس کے مطابق پارکنگ میں آگ صبح 5 بجے لگی اور ایک نامعلوم شخص نے فائر بریگیڈ کو 5 بج کر 40 منٹ پر اطلاع دی۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ کی 13 گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔ گرگ نے کہا کہ اس حادثے میں 30 سے زیادہ نئے ای رکشا اور 50 سے زیادہ پرانے ای رکشے جل کر خاک ہو گئے۔ Massive Fire Broke Out in Jamia Nagar