ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے پر اس وقت ٹریفک جام ہے۔ چاروں طرف گاڑیوں کی لمبی قطار ہے۔ نوئیڈا چلہ بارڈر سے مہامایا فلائی اوور تک گاڑیوں کی لمبی قطار نظر آرہی ہے۔ ٹریفک پولیس موقع پر موجود ہے۔ دراصل پولیس دہلی نوئیڈا بارڈر پر چیکنگ کررہی ہے، جس کی وجہ سے جام کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔
نوئیڈا-دہلی سرحد پر طویل جام، لوگ گھنٹوں سے پھنسے ہیں - یوم آزادی پرد ہلی پولیس الرٹ
چیکنگ کی وجہ سے نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے کئی کلومیٹر تک بلاک ہے۔ ٹریفک پولیس جام کو معمول پر لانے میں مصروف ہے لیکن لوگوں کو کوئی راحت نہیں مل رہی ہے۔
مزید پڑھیں:دہلی میں بڑی گاڑیوں کی آمد پر روک
نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے پر سڑک کی تعمیر اور مرمت کے کام کی وجہ سے گاڑیاں سست رفتار سے آگے بڑھ رہی ہیں اور اس کی وجہ سے لوگوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں وقت لگ رہا ہے۔
بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی
ڈی سی پی ٹریفک گوتم بدھ نگر نوئیڈا گنیش ساہا کا کہنا ہے کہ نوئیڈا پولیس آئندہ یوم آزادی کے حوالے سے محتاط ہے۔ بڑی گاڑیوں کا داخلہ 12 اگست کی رات 12 بجے سے 13 اگست کی صبح 2 بجے تک ممنوع رہا ہے۔ اسی طرح 14 اگست کو دوپہر 2 بجے سے 15 اگست کو 1 بجے تک داخلہ ممنوع رہے گا۔ ایسی صورتحال میں چلہ ریڈ لائٹ بارڈر سے دہلی جانے والی بڑی گاڑیوں کو چلہ ریڈ لائٹ سے یوٹرن لے کر نوئیڈا-گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے سے مشرقی پیریفرل ایکسپریس وے ہوکر اپنی منزل کی طرف جانا پڑے گا۔