اردو

urdu

ETV Bharat / state

صحت مند معاشرہ ایک صحت مند قوم کی بنیاد ہے: سی ایم او - noida pradhan mantri matru vandana yojana

پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا کے تحت یکم ستمبر سے سات ستمبر تک چلائے گئے ہفتہ وارانہ پروگرام میں نمایاں کارکردگی کرنے والے بلاک بسرخ پرائمری ہیلتھ سینٹر کے عملے کو اعزاز سے نوازا گیا۔ جن میں پرائمری ہیلتھ سنٹر کے میڈیکل آفیسر انچارج، بلاک پروگرام منیجر، بلاک کمیونٹی پروسیس منیجر، ڈیٹا انٹری آپریٹر اور تین آشا ورکرز شامل ہیں۔

صحت مند معاشرہ ایک صحت مند قوم کی بنیاد ہے: سی ایم او

By

Published : Oct 6, 2021, 7:00 PM IST

نوئیڈا سیکٹر 39 کووڈ ہسپتال میں منعقدہ تقریب میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنیل کمار شرما اور پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر بھارت بھوشن نے نمایا کارکردگری کرنے والے ہیلتھ عملہ کو ایوارڈ اور اسناد سے نوازا۔


تقریب میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سنیل کمار شرما نے کہاکہ ایوارڈز سے ترغیب حاصل کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کے افسران اور ملازمین پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا جیسی تمام اسکیموں اور پروگراموں پر یکساں توجہ دیں اور ضلع کو سرفہرست بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ محکمہ کی کوشش ہونی چاہیے کہ مستحقین دوران حمل مکمل غذائی خوراک حاصل کر سکیں تاکہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند رہیں، کیونکہ صحت مند زندگی ایک صحت مند قوم کی بنیاد ہے۔


اسکیم کے نوڈل آفیسر اور ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بھارت بھوشن نے کہاکہ ایوارڈ حوصلہ افزائی کے لیے دیے جاتے ہیں۔ سب نے اس منصوبے کے لیے اچھا کام کیا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان لوگوں سے متاثر ہوکر دیگر بھی نمایاں خدمات انجام دیں گے۔


قابل ذکر ہے کہ پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا کے تحت منعقد ہفتہ میں اتر پردیش ملک میں پہلے نمبر پر رہا۔ ریاست بھر میں اس اسکیم کے لیے 99329 مستحقین رجسٹرڈ تھے۔ اس کے ساتھ، اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے بلاک بسرخ نے 618 رجسٹر کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ تقریب میں میڈیکل آفیسر انچارج پرائمری ہیلتھ سنٹر آف بلاک بشرخ ڈاکٹر سچندرا مشرا، بلاک پروگرام منیجر ستیارتھ پرکاش رائے، بلاک کمیونٹی پروسیس منیجر امرت پرجاپتی، ڈیٹا انٹری آپریٹر رویندرا شکلا کو انعامات اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details