دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے 'نمستے گینگ' کے رکن اور مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنازئزڈ کرائم ایکٹ (ایم سی او سی اے ) کے تحت الزامات کا سامنا کر رہے بدمعاش اقرار احمد کو ہفتے کی صبح گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اقرار کو تیس ہزاری عدالت کے قریب گرفتار کیا گیا۔ اقرار (36) دہلی کے نیو مصطفیٰ آباد کا رہنے والا ہے۔ پولیس نے اس سے ایک پستول اور چار کارتوس بھی برآمد کیا ہے۔