شمال مغربی پاکستان کے ضلع سوات کی ایک پہاڑی سے پاکستانی اور اطالوی آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے 1300 سال پرانا ہندو مندر ڈھونڈ نکالا ہے۔
اطلاعات کے مطابق باری کوٹ گھنڈئی میں کھدائی کے دوران اس مندر کا پتا چلا جس کے بعد خیبرپختونخوا کے محکمۂ آثارِ قدیمہ کے فضل خلیق نے جمعرات کو اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ مندر بھگوان وشنو کا ہے، یہ مندر 1300 سال قبل ہندو شاہی دور میں تعمیر کیا گیا ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ ہندو شاہی یا کابل شاہی (850–1026 ء) میں ایک ہندو راج ونش تھا جس نے وادی کابل (مشرقی افغانستان)، قندھار (جدید پاکستان) اور موجودہ شمال مغربی بھارت پر حکومت کیا تھا۔